شاہ سلمان اور ولی عہد کی صدر پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد
شاہ سلمان اور ولی عہد کی صدر پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد
جمعرات 13 اگست 2020 12:35
73ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔(فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کو مبارکباد کے پیغام ارسال کئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و نائب، وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی کو 73 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغامات دئیے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے مبارکباد کے اپنے اپنے پیغامات میں صدر عارف علوی کی صحت اور پاکستان کی مستقل ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔