Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں اضافہ 

مختلف ہسپتالوں میں 3500 بیڈز کا اضافہ کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت نے مکہ ریجن کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں 81 فیصد کا اضافہ کیا ہے-
مقامی اورغیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی صحت ضروریات پوری کرنے اور خطے میں صحت خدمات کا معیار بلند کرنے کے لیے انتہائی نگہداشت کے یونٹس بڑھائے گئے- 
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزارت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت کے تمام علاقوں کے مختلف ہسپتالوں میں نوے روز کے دوران انتہائی نگہداشت کے 3500 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے- اب انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں اضافہ اسی پروگرام کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے- 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکیوں کو امور صحت کے حوالے سے ہر ممکن سہولت اور تحفط فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں-
متعدی امراض سے بچاؤ کے سلسلے میں اعلٰی معیار اپنائے جائیں اور نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات موثر ہوں-

شیئر: