چین میں ایک ریستوران نے خوارک کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے شروع کی گئی قومی مہم کے تحت پالیسی بنائی تھی کہ ریستوران میں داخل ہونے سے پہلے گاہکوں کا وزن چیک کیا جائے، تاہم تنقید کے بعد ریستوران انتظامیہ نے معافی مانگ لی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے چنگ شا کے مرکزی شہر میں واقع بیف ریسٹورنٹ پر جمعے کو بنائی گئی پالیسی پر سخت تنقید کی۔
چائنہ نیوز سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق گاہکوں کو کہا گیا کہ وہ وزن کرنے والی مشین پر کھڑے ہوں اور اپنے وزن اور ڈشز کے مطابق ایپ میں ڈیٹا درج کریں۔
مزید پڑھیں
-
یہ ہیں کمپنی کے نئے سیلز مینNode ID: 496541
-
برطانوی دفتر خارجہ میں چوہوں کا شکاری بلا ریٹائرNode ID: 497381
-
’ماسک نان‘: ’اس کا ماحاصل یہ ہے کہ اپنا ماسک کھاؤ‘Node ID: 497576