Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10خواتین کی حرمین شریفین میں سینیئر عہدوں پر تقرری

سعودی خواتین کی موجودگی سے اعلی خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)
حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی اتھارٹی نے 10 خواتین کا سینیئر عہدوں پر تقرر کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے جنرل پریذیڈنسی نے  بتایا ہے کہ 'خواتین کو اہم منصب سنبھالنے کے لیے بااختیار بنانا ترقی اور معیشت  کے لیے بہتر ثابت ہو گا۔'

تقرریوں میں انجینئرنگ اور نگران و انتظامی امور کے شعبے شامل ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

بیان کے مطابق یہ تقرریاں جنرل پریذیڈنسی کی دانشمندانہ قیادت کی جانب سے تخلیقی صلاحیتوں اور معیار کے اعلی اصولوں کے تحت کی گئی ہیں۔
حرمین شریفین کی انتظامی امور کی اسسٹنٹ انڈرسیکریٹری کاملیہ الدادی نےعرب نیوز کو بتایا کہ  ان تقرریوں میں حرمین شریفین کے لیے کئی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں زائرین کی رہنمائی وہدایات، انجینئرنگ اور نگران و انتظامی امور شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں بااختیار بنانا ہے۔

خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

غلاف کعبہ کے مرکز کنگ عبدالعزیز کمپلیکس، حرمین شریفین کی گیلری بلڈنگ، مسجد کی لائبریری اور دیگر شعبوں میں رہنمائی اور خدمت فراہم کی جائے گی۔
کنگ عبدالعزیز کمپلیکس غلاف کعبہ کی تیاری کے مرکز میں  نائب صدر عبدالحمید المالکی اور میوزیم و حرمین امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری نے بتایا کہ مکہ اور مدینہ  میں آنے والے زائرین میں تقریبا نصف تعداد خواتین کی ہوتی ہے جس کے باعث یہاں سعودی خواتین کی تقرری اور موجودگی سے اعلی خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔

مکہ، مدینہ آنے والے زائرین میں تقریبا نصف تعداد خواتین کی ہوتی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے مزید بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے ہر عمر کے مرد و خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
المالکی نے بتایا کہ خواتین اپنی ان ذمہ داریوں سے مملکت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی جو کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے پروگرام کا حصہ ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: