Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری ایکسٹینشن بورڈز مارکیٹ سے ہٹائے کے لیے نوٹس

ایکسٹینشن بورڈز بیشتر اوقات سنگین حادثات کا سبب نبتے ہیں(فوٹو سبق)
سعودی کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حادثات سے بچنے کےلیے بجلی کے ایکسٹیشن بورڈ خریدنے سے قبل ’ساسو‘ سرٹیفکیٹ کا نشان ضرور دیکھیں۔ 
اتھارٹی نے ٹوئٹر پر کوالٹی کنٹرول کے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بجلی کے آلات درآمد کرنے اور اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی مصنوعات یا درآمد کی جانے والی اشیا کا معائنہ کرانے کے بعد اتھارٹی سے ساسو سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
غیر معیاری پاور ایکسٹینشن بورڈز بیشتر اوقات سنگین حادثات کا سبب نبتے ہیں جن کی وجہ سے بجلی کے تاروں میں ہونے والا شارٹ سرکٹ آتشزدگی کا باعث ہوتا ہے۔
اتھارٹی جانب سے صارفین کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ایسے ایکسٹینشن بورڈ جو غیر معیاری ہوتے ہیں انہیں مارکیٹ سے ہٹانے کے لیے  نوٹسز جاری کیے ہیں جبکہ غیر معیاری بورڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارراوئی کی جاتی ہے۔ 
سیفٹی اینڈ کوالٹی اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی مصنوعات امپورٹ کرنے والوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے اپنی مصنوعات کی کوالٹی کے بارے میں سرٹیفیکٹ حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد ان کی مصنوعات کو مارکیٹ کیاجاسکے گا۔ 

شیئر: