Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انجینئرز کی تنخواہ 7 ہزار ریال

سعودائزیشن کی شرح پوری کرنے کے لیے نجی اداروں کو پابند کیا جا رہا ہے( فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ نجی اداروں اور کمپنیوں میں سعودی انجینئر کی کم از کم تنخواہ سات ہزار ریال ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی ادارے میں سعودی انجینئر کو 7 ہزار ریال سے کم تنخواہ دی گئی تو ایسی صورت میں یہ مانا جائے گا کہ اس ادارے نے اپنے یہاں سعودی انجینئر کا تقرر نہیں کیا ہے۔
وزیر افرادی قوت کا کہنا تھا کہ سعودائزیشن کی شرح پوری کرنے کے لیے سعودی انجینئر کو کم از کم 7 ہزار ریال ماہانہ تنخواہ دینا ہوگی۔

7 ہزار سے زیادہ انجینئرز کو نجی اداروں میں ملازمتیں ملیں گی (فوٹو: سوشل میڈیا)

 وزارت افرادی قوت کم از کم 7 ہزار ریال تنخواہ پر 7 ہزار سے زیادہ سعودی انجینئرز کو نجی اداروں میں ملازمتیں دلائے گی۔
  سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے نجی اداروں میں انجینئرنگ کی بیس فیصد اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی ہیں۔  یہ فیصلہ سعودی شہریوں کو بڑے پیمانے پر روزگار دلانے کی قومی مہم کے تحت کیا گیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت سرکاری اداروں اور سعودائزیشن کے نگراں اداروں کے تعاون و اشتراک سے پیشہ وارانہ ڈگریاں رکھنے والے سعودیوں کو مناسب روزگار دلانے کے پروگرام پر عمل کررہی ہے۔  

شیئر: