Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’ابرق الرغامہ‘ کی تاریخ کیا ہے؟

جزیرہ عرب میں کئی مقامات ابرق الرغامہ کے نام سے معروف ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کے تاریخی مقامات میں سے’ابرق الرغامہ‘ ایک ہے۔ یہ جدہ سے مکہ جانے والے قافلوں کی قدیم ترین منزل ہے۔  

یہ جدہ سے مکہ جانے والے قافلوں کی قدیم منزل ہے (فوٹو: ایس پی اے)

 سعودی عرب میں ابرق الرغامہ کی تاریخ  سیاحوں، تاجروں اور تہذیب و تمدن کے حوالوں سے جڑی ہوئی ہے۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ابرق الرغامہ میں کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر سعودی اور غیرملکی سیاحوں کی دلچسپی کا بڑا مرکز ہے۔ اسے سعودی عرب اور جدہ کی تاریخ کی روشن علامت مانا جاتا ہے۔
کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر ابرق الرغامہ کی سطح مرتفع پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ خوبصورت فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ اس پر سعودی عرب کا پرچم نصب ہے۔ اس کے اندر لفٹ لگی ہے جو سعودی پرچم کو ہائیڈرولک طریقے سے دائرے کی شکل میں گھماتی ہے۔ 
کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر میں لیکچرز، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیےعظیم الشان ہال ہے- یہ عصری سہولتوں سے آراستہ ہے۔ یہاں نمائشیں، کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں۔  
کلچرل سینٹر کے اطراف درخت اور پودے لگے ہوئے ہیں۔ اس کے برابر میں ایک پارک ہے۔ جزیرہ عرب میں کئی مقامات ابرق الرغامہ کے نام سے معروف ہیں۔  
الرغامہ قدیم نام ہے۔ یہ ماضی قدیم سے معروف ہے۔ یہاں جدہ سے مکہ جانے والے قافلے گزرا کرتے تھے۔ الرغامہ حجاز میں ریتیلی زمین والے مقامات کے لیے بولا جاتا ہے۔ مملکت سعودی عرب کے قیا م سے قبل ابرق الرغامہ کا علاقہ بے آب و گیاہ صحرا تھا۔ اب یہ جدہ شہر کا حصہ بن گیا ہے- عمارتیں قائم ہوگئی ہیں تجارتی، تمدنی مراکز بن چکے ہیں- سرکاری ادارے قائم ہوچکے ہیں۔  
الابرق خاص قسم کے  پتھر کے لیے بولا جاتا ہے- ہر وہ چیز جو دو رنگوں سے مل جائے تو وہ چمکنے لگتی ہے- البرقہ زمین، پتھر  اور سفیدی مائل مٹی کو کہتے ہیں۔ یہاں سرخ، سیاہ پتھر، سفید اور سرخ مٹی پائی جاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جو پتھر اور مٹی کے ملاپ سے چمک پیدا کررہی ہے- اس جگہ کا نام زمین کے مزاج کے پیش نظر رکھا گیا ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: