ابہا ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دے دیا گیا اس حوالےسے سول ایوی ایشن کی جانب سے مطلوبہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا لائسنس بھی جاری کردیا گیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے جمعرات کو ٹویٹرپر جاری بیان میں کہا گیا ہے ’ابہا ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے بین الاقوامی پروازیں اتر سکیں گی اور یہاں سے دنیا بھر کے لیے بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوسکیں گی-
شہری ہوا بازی کی عالمی تنظیم ’ایکاؤ‘ نے بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کے لیے جو معیار و ضوابط مقرر کررکھے ہیں وہ سب ابہا ایئرپورٹ پر فروری 2023 تک نافذ کردیے جائیں گے-