’آن لائن‘ کلاسوں کے اوقات میں تبدیلی
آن لائن کلاسزصبح 7 کے بجائے 9 سے کی جائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں ’آن لائن ‘ کلاسوں کے اوقات میں تبدیلی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ آن لائن کلاسوں کا آغاز صبح 9 بجے سے کیاجائے گا۔
ویب نیوز ’عاجل ‘ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ’ابتسام الشھری‘ کی جانب سے اس حوالے سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’طلبا و طالبات اور انکے والدین کے علاوہ اساتذہ کی سہولت کے لیے آن لائن کلاسز کا آغازصبح سات کے بجائے 9 بجے کیاجائے تاکہ طلبا کومشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔
دریں اثنا ویب نیوز ’سبق ‘ نے وزارت تعلیم کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کی وجہ سے نئے تعلیمی سال کا آغاز’ آن لائن ‘ کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے طلبا کو محفوظ رکھا جاسکے۔
آن لائن کلاسوں کے حوالے سے طلبا کو صبح سات بجے سے کلاس شروع کرنے میں دشواری کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انکے اہل خانہ کو بھی اس حوالے سے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔
اس حوالے سے متعدد والدین نے آن لائن کلاسوں کے اوقات پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی جس پر وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے سیکنڈری اور ثانوی جماعتوں کے آن لائن کلاسوں اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے صبح سات کے بجائے 9 بجے کردیا ہے تاکہ طلبا ، والدین اور اساتذہ کو بھی سہولت ہو اوروہ یکسو ہو پرکلاس اٹینڈ کرسکیں