Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹھارہ برس میں بغیر ٹیسٹ ڈرائیونگ لائسنس کیسے؟

 سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اٹھارہ برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد بغیر ٹیسٹ مشروط ڈرائیونگ لائسنس مل سکتا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ  قانون ٹریفک کی دفعہ 39 کے مطابق اگر کسی لڑکے یا لڑکی کے پاس عارضی ڈرائیونگ لائسنس ہو 18 برس کی عمر اور عارضی ڈرائیونگ لائسنس کی تاریخ ختم ہونے سے ایک برس کے اندر لائسنس کے حصول کی درخواست دی جائے۔
 درخواست  دیے جانے پرڈرائیونگ ٹیسٹ کے بغیر اسے لائسنس جاری کردیا جائے گا۔ 

عارضی ڈرائیونگ لائسنس ختم ہونے پر ایک برس کے اندر درخواست دی جائے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

سعودی عرب میں مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اپنی اولاد کو محکمہ ٹریفک سےعارضی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرا تے ہیں تاکہ وہ گھریلو امور میں ان کی مدد کرسکیں۔ 
محکمہ ٹریفک کے مطابق اگر کسی نے ڈرائیونگ کا عارضی اجازت نامہ حاصل کررکھا ہو۔ اجازت نامہ ختم ہونے کے ایک برس تک محکمہ ٹریفک سے رجوع نہ کیا تو ایسی صورت میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے بغیر اسے لائسنس نہیں دیا جائے گا۔
اگر ایک برس کے اندر رجوع کرلیا تو بغیر ٹیسٹ کے لائسنس جاری کردیا جائے گا اور پہلے ٹیسٹ کو کافی شمار کیا جائے گا۔ 

شیئر: