Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں جوازات کا خصوصی پویلین

کتابی اقامے سے ڈیجیٹل اقامے تک کے سفر کی نمائش کی جارہی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں منعقدہ شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے ’جوازات‘ کا پویلین زائرین کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اونٹ میلہ جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا میں جوازات کے پویلین میں زائرین کو ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں اہم وبنیادی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
جوازات کے پویلین میں موجود اہلکار وہاں آنے والوں کوسعودی  پاسپورٹ کے اجرا و تجدید کےعلاوہ اقامہ کے بارے میں معلومات مہیا کررہے ہیں۔
پویلین پر سعودی پاسپورٹ کے مختلف ایڈیشنز کی بھی نمائش کی گئی ہے جبکہ غیرملکیوں کے رہائشی پرمٹ اقامے کے مختلف مراحل کو واضح کیا گیا ہے ۔
زائرین کو امیگریشن کی نئی سروسز کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے جن میں ای امیگریشن گیٹ اور امیگریشن کی موبائل سہولت بھی شامل ہے جس کا مقصد لوگوں کو ہرممکن آسانی مہیا کرنا ہے۔
واضح رہے سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے انتہائی مختصر مدت میں مثالی ترقی کی۔ اقامہ کی کاپی سے لے کر ڈیجیٹل اقامہ تک کا سفر چند برس میں طے کیا جس سے یہاں رہنے والےغیرملکیوں کو کافی سہولت ہوئی ہے۔

شیئر: