Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں کوروناکے مزید 14 سو کیسز کی تصدیق

اب تک 43 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
مراکش میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا کے 14 سو 4 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک 58 ہزار 489 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے مراکشی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 41 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 52 ہوچکی ہے۔
مراکشی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے اب تک 43 ہزار 49 افراد صحتیاب ہو چکہ ہیں جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 191 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف قرنظینہ مراکز میں رکھا گیا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہے اس ضمن میں ہینڈ بلز اور معلوماتی کتابچوں کی تقسیم کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے اہم معلومات لوگوں کو مہیا کی جارہی ہیں۔
کورونا سے بچاو کےلیے لوگوں کو چاہئے کہ وہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کریں علاوہ ازیں ماسک اور ہاتھوں کو دھونے کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ اس مرض کو پھیلانے سے روکا جاسکے۔

شیئر: