متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر ترک حکومت کی شکایت کی ہے۔
خط میں ترکی پر عرب دنیا میں انارکی پھیلانے کا الزام لگا یا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
یورپی یونین کا ترکی پر پابندیاں لگانے پر غور
Node ID: 501611 -
ترکی کا بحیرۂ روم میں فوجی مشقیں کرنے کا اعلان
Node ID: 501736
العربیہ نیٹ کے مطابق امارات نے عرب ممالک میں ترک حکومت کی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ ترکی اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے پناہ گزینوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کررہا ہے اور جارحانہ خارجہ پالیسی پر گامزن ہے۔
امارات نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ترکی، افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے مبینہ طورپر داعش کے جنگجوؤں کا ٹھکانہ اور راہداری بن گیا ہے۔
امارات کا کہنا ہے کہ ترکی عرب دنیا میں انارکی پھیلانے کے لیے کوشاں ہے۔
امارات نے زور دے کر کہا ہے کہ ترکی ’کثیر فریقی‘ طریقہ کار کو نظر انداز کررہا ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور شام میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
خط میں توجہ دلائی گئی کہ اس کے برعکس امارات امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔