Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی اٹھانے کی تجویز کا جائزہ ‘

 ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مناسب وقت پر پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ماہرین سفری پابندیاں اٹھانے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مناسب وقت پر آمد و رفت کے لیے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان سے سوال کیا گیا تھا کہ  بین الاقوامی پروازوں پر پابندیاں کب ختم ہوں گی۔
ترجمان نے جواب میں بتایا کہ متعلقہ ادارے، اعلی عہدیداران اور ماہرین سفر سمیت تمام باقی ماندہ پابندیاں اٹھانے کی تجویز کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ مناسب وقت پر پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔ 

پابندیاں اٹھانے کی تجویز کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔(فوٹو عاجل)

انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہوگئے ہیں اس وقت ان کی تعداد  21284 ہے جبکہ نازک کیسز کی تعداد 1545 ہے اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ صورتحال مسلسل بہتر ہورہی ہے۔ 
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سائنٹفک بنیادوں اور ماہرین کی سفارشات پر مختلف سرگرمیوں پر عائد پابندیاں اٹھالی گئی ہیں تاہم ایس او پیز کی پابندی کی تاکید کی جارہی ہے۔ اب ملک میں موثر شکل میں وبا کے پھیلنے یا وائرس لگنے والے مراکز محدود ہوگئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے کہا کہ جن سرگرمیوں پر عائد پابندیاں اٹھائی گئی ہیں ان کی بابت ماہرین نے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ پابندی اٹھانے کی سفارش کی تھی۔ باقی ماندہ سرگرمیوں کی بابت بھی مناسب وقت پر فیصلہ کرلیا جائے گا۔ 

شیئر: