عاجل ویب سائٹ کے مطابق جائزہ جات سے پتہ چلا ہے کہ 70 فیصد تنازعات کو صلح صفائی کے ذریعے عدالت کے باہر ہی طے کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ مقدمے کے فریقوں کو عدالتی سہولتیں میسر ہوں اور صلاح صفائی کا واضح طریقہ کار بھی متعین ہو۔
وزارت انصاف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’تراضی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے تنزعات صلح کی صورت میں ختم کیے جا سکتے ہیں۔
وزارت انصاف نے تراضی پلیٹ فارم کے توسط سے مصالحت کے لیے 9 اقداما ت متعین کیے ہیں۔
اس کے لیے پہلےتراضی پلیٹ فارم پر جا کر صلح آپشن کا انتخاب کریں اور صلح فارم پر کیا جائے۔
صلح دستاویز کی منظوری ابشر کے ذریعے دی جائے۔(فوٹو عاجل)
درخواست اوکے ہونے کا پیغام اور پھر صلح کی تاریخ کاایس ایم وصول کیا جائے۔
آن لائن صلح اجتماع میں متعلقہ فریق مصالحت اور مخالفت والے نکات متعین کریں۔
صلح دستاویز کی منظوری ابشر کے ذریعے دی جائے۔ صلح دستاویز منظوری دینے والے یونٹ کی توثیق کے بعد جاری ہوگی۔