Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’36 ہزار اسامیوں پر غیر ملکیوں کی جگہ سعودی‘

2021 میں سعودیوں کے تقررکا فیصلہ کرلیا گیا۔فائل فوٹو
وزارت محنت و سماجی بہبود کے مطابق صنعتی اداروں کی 36 ہزار اسامیوں پر غیر ملکیوں کی جگہ سعودیوں کے تقررکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزارت محنت نے اس پر عمل درآمد کے لیے 5 متعلقہ اداروں کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے۔
سعودی خبرساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ہر ادارے کو اس امر کا پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ مفاہمتی یاداشت کا طریقہ کار مرتب کرے اور 36 ہزار اسامیوں پر سعودیوں کی تقرری کو لازمی بنائے۔

صنعتی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح سے متعلق ماہانہ رپورٹیں جاری کی جائیں گی۔ فائل فوٹو

وزارت محنت نے واضح کیا کہ سعودائزیشن کی اس مفاہمتی یاداشت پر روزگار اور ٹریننگ کی حوصلہ افزائی کے ترغیباتی پروگرام پر عمل درآمد کے بعد شروع ہوگا۔
’اداروں کو سعودی شہریوں کی تقرری اور انہیں روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف ترغیبات دی جائیں گی۔ عمل درآمد کی نگرانی بھی ہوگی۔‘

وزارت محنت نے 5 متعلقہ اداروں کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے۔ فائل فوٹو

وزارت محنت نے مزید کہا کہ صنعتی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح سے متعلق ماہانہ رپورٹیں جاری کی جائیں گی۔ سہ ماہی رپورٹوں میں کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا اور مقررہ اہداف کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ان کے محرکات بھی بیان کیے جائیں گے۔
وزارت محنت و سماجی بہبود نے وزارت صنعت و معدنیات، تکنیکی و پیشہ ورانہ ٹریننگ کے اعلیٰ ادارے، فروغ افرادی قوت فنڈ (ھدف) اور سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ 

شیئر: