کورونا وبا کے خاتمے تک ٹرینیں بند رکھی جائیں گی۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کا پروگرام تبدیل کردیا گیا ہے تا اطلاع ثانی سروس معطل رہے گی۔
الشرق الاوسط کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ پابندی کا فیصلہ نئے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو درپیش ہنگامی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کلہ سفر کرنے والوں کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا گیا ہے کہ جب تک کورونا وبا سے پورا ماحول صاف نہ ہوجائے اس وقت تک ٹرینیں بند رکھی جائیں گی۔
الحرمین ٹرین پروجیکٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی صورتحال کا تقاضا ہے کہ معطلی کا فیصلہ برقرار رکھ جائے اور جب تک صورتحال مستحکم اور واضح نہ ہوجائے اس وقت تک ٹرینوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ 31 مئی کو انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر میں حرمین ایکسپریس ٹرین بحال کردی جائے گی۔
انتظامیہ کا کنہا تھا کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ٹرانسپورٹ کی گنجائش بڑھا نے، آسان، آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے‘۔