سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حج موسم ختم ہونے پر غلاف کعبہ کا اٹھا ہوا حصہ اتار کر شاذروان کے سونے کے ہکس سے باندھ دیا۔
ہر سال حج موسم میں غلاف کعبہ اوپر اٹھا دیا جاتا ہے اور حج موسم ختم ہونے پر شاذروان کے سونے کے حلقوں سے اسے باندھ دیا جاتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بدھ کو رات گئے اٹھا ہوا غلاف کعبہ شاذروان کے سونے کے ہک سے باندھنے کی کارروائی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کے تحت مکمل کی گئی۔
یہ کام غلاف کعبہ کمپلیکس کے 40 ماہرین کی ٹیم نے انجام دیا۔ شروعات شاذروان کے سونے کے ہک نصب کرکے کی گئی۔ غلاف کعبہ اور حلقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے رسی کا انتظام کیا گیا۔
اگلے مرحلے میں تین میٹر اٹھا ہوا غلاف نیچے کیا گیا اور پھر اسے سونے کے ہک سے باندھ دیا گیا۔ اس کے بعد غلاف کعبہ کی صفائی کا اہتمام کیا گیا۔ حجر اسود اور رکن یمانی کے فریم لگائے گئے۔ یہ سارے امور باریک بینی سے انتہائی مہارت انجام دیے گئے۔
Exclusive: Sides of the Kiswah being stitched pic.twitter.com/coDDk1Iomj
— Haramain Sharifain (@hsharifain) August 19, 2020