Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں کورونا سے اموات میں اضافہ

آسٹریلیا میں کورونا سے ایک دن میں 59 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ دوسری جانب آسٹریلیا میں وبا سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برازیل امریکہ کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
جمعرات کو ملک میں کورونا کے 43 ہزار 773 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 834 افراد ہلاک ہوئے۔
 
برازیل میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعدا 40 لاکھ 41 ہزار 638 ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 614  ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کورونا سے 59 افراد کی ہلاکت ہوئی جو کہ ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
وکٹوریا میں ہونے والی نئی ہلاکتوں کے ساتھ آسٹریلیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 737 ہوگئی ہے۔
کیسز میں اضافے کے بعد وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور ریاستوں کے لیڈران مل رہے ہیں تاکہ  ریاستوں کی سرحدوں کی بندش کے حوالے سے موجود اختلافات کو دور کیا جا سکیں ۔
آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ کیسز وکٹوریا کے دارالحکومت میلبرن میں سامنے آرہے ہیں۔  جمعے کو میلبرن میں کورونا کے 81 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 59 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی۔ ان ہلاکتوں میں سے 50 ایسے افراد کی تھی جو کہ اولڈ ہوم میں رہتے تھے۔

وکٹوریا میں ہونے والی نئی ہلاکتوں کے ساتھ آسٹریلیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 737 ہوگئی ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)

آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے 26 ہزار 100 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سکاٹ مورسن کی وفاقی حکومت ریاستوں کو بارڈر کھولنے کا کہہ رہی ہے کیونکہ آسٹریلیا کو گزشتہ 30 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے۔

شیئر: