Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم فیسٹیول میں پہلی بار 9 فلمیں پیش

آن لائن فیسٹیول اتوار 6 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔(فوٹو عرب نیوز)
دمام میں جاری سعودی آن لائن فلم فیسٹیول میں پہلی بار نو فلمیں پیش کی گئی ہیں۔
آن لائن فیسٹیول کا آغاز منگل یکم ستمبر کو ہوا تھا اور اتوار 6 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا- 
فیسٹیول میں مکالمہ نگاروں کو اپنی تخلیقات کے اہداف و مقاصد اجاگر کرنے اور مکالموں اور ہدایت کاری کے  محرکات بھی بیان کرنے کا موقع ملا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلم فیسٹیول کا انتظام انجمن ثقافت و آرٹ نے کیا ہے۔

فلم فیسٹیول میں متعدد ثقافتی سیمینار اور ورکشاپس منعقد ہوئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر ’اثرا‘ نے فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون کیا جبکہ وزارت ثقافت کے ماتحت فلم اتھارٹی اس کی سرپرستی کر رہی ہے۔ فیسٹیول 6 ستمبر 2020 کو اختتام پذیر ہوگا۔ 
سعودی فلم فیسٹیول میں متعدد ثقافتی سیمینار اور ورکشاپس منعقد ہوئی ہیں۔ فلمساز، کہانی نگار اور موسیقار شریک ہوئے ہیں۔
سعودی فلم فیسٹیول کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی۔ یہ سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کی سرپرستی اور فلم سازوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ فلم سازی میں دلچسپی رکھنے والے سعودی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
یاد رہے ک ہکنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر ’اثرا‘ اب تک 20 فلمیں تیار کرچکا ہے اور 15 ایوارڈز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیے ہوئے ہے۔

شیئر: