’حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں‘
’حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں‘
پیر 7 ستمبر 2020 13:52
دورہ انگلینڈ میں پاکستان کو ٹیسٹ میں 1-0 سے ناکامی جبکہ ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر رہی ،فوٹو(اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، چیف سیلیکٹر اور سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے انگلینڈ کا دورہ ضروری تھا، کئی ماہ سے کرکٹ بند تھی۔ اس سے کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں۔
پیر کو لاہورمیں نیوز کانفرنسکرتے ہوئے مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ تک کھلاڑیوںکا بہترین کمبینیشن بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’لانگ ٹرم پالیسی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع ملے گا.
مصباح الحق نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کارکردگی بہت اہم ہے، اگر کارکردگی بہتر ہو گی تو نتائج بھی بہتر ہی آتے ہیں۔
کپتان بابراعظم کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرانہوں نے جواب دیا کہ ان کی کارکردگی بہتر ہے۔ ’وہ مکمل کپتان ہیں، ان کو ٹیم کے حوالے سے فیصلے کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے۔‘
انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پرتبصرہ کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ جس طرح اچھا کرنے سے خوشی ہوتی ہے اسی طرح کارکردگی نہ دکھائے جانے پر مایوسی نیچرل ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ ’بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اس لیے کوشش جاری ہے کہ زیادہ لمبے عرصے تک کے لیے ٹیم تیار کریں۔‘
مصباح الحق کے بقول ٹیسٹ کرکٹ میں خراب کارکردگی کے باوجود ٹی20 میں کم بیک کیا۔
انہوں نے بتایا کہ محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں۔
سابق کپتان سرفرازکے حوالے ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کا حصہ ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے.
محمدعامرکی پرفارمنس کے بارے میں پوچھے گئے سوال پران کا کہنا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے اچھے بولرہیںاس لیےانہیںموقع دیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا کا دباؤ نہیں لیتے۔‘