جاپان کے اولمپک وزیر سیکو ہاشی موتو نے منگل کو کہا ہے کہ اولمپکس 2020 اگلے سال کسی بھی قیمت پر ہونے چاہییں تاکہ کھلاڑیوں کی محنت رائیگاں نہ جائے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر اور آئی او سی کوآرڈینیشن کمیشن کے سربراہ جان کوٹس نے آئی او سی اجلاس کے ایک دن بعد فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ کورونا وائرس کی صورت حال سے قطع نظر آئندہ سال 2021 میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
کورونا ہے تو کیا ہوا، آتے جائیں اور دعائیں لیتے جائیںNode ID: 466276
-
1984 کے بعد پہلی مرتبہ اولمپکس ملتویNode ID: 466886
-
ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کی مخالفNode ID: 488701
جاپان کے اولمپک وزیر سیکو ہاشی موتو نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اگلے سال کھیلوں کے لیے کھلاڑی اس صورت حال میں بھی سخت محنت کر رہے ہیں، لٰہذا مجھے لگتا ہے کہ ہمیں انہیں (اولمپکس کو) کسی بھی قیمت پر کروانا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ مسٹر کوٹس کو یقین دلایا گیا ہے کہ باہمی کوششوں سے ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔‘
آئی او سی کے کوآرڈینیشن کمیشن کے سربراہ جان کوٹس نے کہا کہ کورونا ہو یا نہیں تاہم اولمپکس اگلے سال 23 جولائی کو شروع ہوں گے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے منتظمین کے ترجمان نے براہ راست جان کوٹس کی بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ وہ جان کوٹس کی بات کی حمایت کرتے ہیں یا انکار کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رواں برس مارچ میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو موخر کر دیا گیا تھا۔ یہ گیمز 24 جولائی سے 9 اگست 2020 تک منعقد ہونا تھیں تاہم اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہونی ہیں۔
