پاکستان کی وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے نظرثانی شدہ رولز کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر کا عہدہ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا رولز پر نظر ثانی کے لیے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔
'کمیٹی نے سفارشات تیار کرکے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھجوا دی ہیں۔'
مزید پڑھیں
-
یوٹیوب چینلز کے لیے فیس مقرر کرنے کی تجویزNode ID: 455931
-
پاکستان میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے سخت قوانینNode ID: 458751
-
پاکستان میں کس طرح کی ویڈیو گیمز بن رہی ہیں؟Node ID: 502761