نہار نصار کوالسعودیہ کے سینیئر کیپٹن ہونے کااعزاز حاصل رہا- فوٹو اخبار 24
کیپٹن نہار نصار کو قدرت نے بیک وقت چار اعزازت عطا کیے تھے- وہ نہ صرف یہ کہ خداداد صلاحیت کے مالک تھے بلکہ خوش قسمت بھی ثابت ہوئے-
اخبار 24 کے مطابق نہار نصار کو سعودی عرب کے پہلے کیپٹن ہونے کا اعزاز ملا- سعودی شاہی ہواباز بننا نصیب ہوا- انہیں ’طیارالملوک‘ (بادشاہوں کا کیپٹن) کہا گیا- یہ شاہ سعود، شاہ خالد ، شاہ فیصل اور شاہ فہد کے عہد میں شاہی طیاروں کے کیپٹن ہوتے تھے-
نہار نصار 23 برس کی عمر میں کیپٹن بنے تھے- ان کا تیسرا اعزاز یہی ہے کہ یہ دنیا کے سب سے کم عمر کیپٹن بنے-
نہار نصار کو قومی ایئرلائنز السعودیہ کے سینیئر کیپٹن ہونے کااعزاز بھی حاصل ہوا-
نہار نصار نے 1936 میں الخبر میں جنم لیا تھا اور 1994 میں جدہ میں ان کا انتقال ہوا-