لاہور میں موٹروے پر گینگ ریپ کے واقعے اور اس پر سی سی پی او لاہور کی جانب سے اپنائے جانے والے موقف پر شوبز شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی ٹویٹ میں ان لوگوں کے سامنے چند سوالات رکھے جو اکیلے خواتین کے گھر سے نکلنے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے لکھا ’اگر کسی خاتون کو ایمرجنسی میں رات کے وقت نکلنا پڑے تو، اگر اس کے گھر میں کوئی بیمار ہو جائے اور طبی امداد کی ضرورت ہو. میں دنیا کے کسی بھی حصے میں رات کے ایک بجے گلیوں میں پھرتے ہوئے خود کو محفوظ سمجھتی ہوں لیکن اپنے ملک میں نہیں، حتیٰ کے کار کہ اندر بھی‘
And what if a woman needs to go out at night for an emergency. What if she or someone in her family needed medical help? I can walk on the streets at 1 am in other parts of the world and feel completely safe but just not in my own country, even inside a car. #motorwayincident
— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) September 10, 2020
اداکارہ مہوش حیات نے سی سی پی او کے اس بیان کہ خاتون کو دوسرے روٹ سے جانا چاہیے تھا، کے جواب میں لکھا۔۔۔۔۔۔ ’سنگاپور میں کیسے ایک عورتیں رات کو چار بجے گھروں سے باہر نکلتی ہیں، ہمیں تحفظ کا احساس یہاں کیوں نہیں؟ ہم کسی مہذب معاشرے یا پھر جنگل میں رہتے ہیں؟ ریپسٹس کو سرے عام پھانسی دینے کے لیے جتنا مرضی شور مچائیں جب تک مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہو گا کچھ نہیں بدلے گا‘
How come in Singapore women are safe to walk home alone even at 4am?Why can’t we have the same sense of security here?! Are we living in a civilised society or a jungle?Scream all you want abt #PublicHangingOfRapists -nothing will happen till the mindset changes!#motorwayincident https://t.co/Mfl4h8bfcN
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) September 10, 2020
مہوش اعجاز نے مہوش حیات کے نکتے کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ’آپ نے بالکل ٹھیک کہا، جب تک ہم اپنا مائنڈ تبدیل نہیں کریں گے، کچھ نہیں بدلے گا‘
اداکار اعجاز اسلم نے عمران خان سے ملزموں کو سرے عام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ’آپ کو ایک مثال تو قائم کرنا پڑے گی‘
اینکر ثنا بُچہ نے انتظامیہ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’موٹر وے حکام اپنی حدود کا تعین کرتے رہے اور اس دوران کسی حوا کی بیٹی کی عزت کی حدود پار کی گئیں اور ملزم تو انسانیت سے ہی گزر گئے.‘
اداکار فیضان شیخ نے ریپ کرنے والوں کو سرے عام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ’قیامت خود بتائے گی، قیامت کیوں ضروری تھی۔‘
اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’بیماری بڑھتی جا رہی ہے، انسانیت بیمار ہے، مجھے نہیں پتہ کہ میں اس کا اس دنیا میں علاج کر پاؤں گا یا نہیں، لیکن مجھے اتنا معلوم ہے کہ بہت جلد سب کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا جب ہم سب کو بنانے والا انصاف کرے گا‘
اداکار اور ہدایت کار شان شاہد نے ’موٹر وے انسیڈنٹ‘ اور ’جسٹس فار مروہ‘ کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ’منصف خاموش ہیں اور سائل منتظر، زندگی طاقت وروں اور کمزوروں کے درمیان ٹرائل ہے، جو آج خاموش کھڑے ہیں ان کا فیصلہ خدا کی عدالت میں ہو گا۔‘
#Humanitybleeds #justicesleeps the owners of justice quiet .the victims wait . Life is a trial between the powerful &the powerless . And all who stand quiet today will be judged in the courts of the ALMIGHTY where no one shall escape his deeds.#justiceformarwah #motorwayincident
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) September 10, 2020
اداکارہ وینا ملک نے ان لوگوں پر حیرت کا اظہار کیا جو ریپ کرنے والوں کو سرے عام پھانسی دینے کے حق میں نہیں اور لکھا ’وقت آ گیا کہ اب ایسا کیا جائے۔‘
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ’قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ اب آپ یہ کر گزریں۔‘
I simply do not understand the mindset of those not in favour of #PublicHangingOfRapists .. This really needs to be done now .. @ImranKhanPTI the nation looks upto you for getting this done, May the force be with you Skipper!
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 10, 2020