Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کن افراد کے لیے کورونا ٹیسٹ فری ہے

چار ماہ میں ایک بار مفت کورونا ٹیسٹ ہے- فوٹو گلف نیوز
دبئی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ہسپتالوں اور ان کی کلینکس میں نئے کورونا وائرس ٹیسٹ پر 8 زمروں میں شامل افراد سے فیس نہیں لی جائے گی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل حمید محمد القطامی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے باشندے، اماراتی خواتین کی اولاد، پچاس برس سے زیادہ عمر کے مقیم غیرملکی، حاملہ خواتین، لاعلاج امراض میں مبتلا افراد، اماراتی شہریوں کے خدام وغیرہ سے 4 ماہ میں ایک بار کورونا ٹیسٹ پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ 
محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ کورونا کے مریضوں سے ملنے والوں سے بھی کورونا ٹیسٹ فیس نہیں وصول کی جائے گی۔ 

ابوظبی میں ٹیسٹ فیس کم کرکے 250 درہم کردی گئی ہے۔ فوٹو خلیج ٹائمز

 اس سے قبل ابوظبی ہیلتھ سروس کمپنی (صحیۃ) نے بتایا تھا کہ  ناک کے ذریعے کورونا وائرس ٹیسٹ کی فیس 370 درہم سے کم کرکے  250 درہم کی گئی ہے۔
ابوظبی کے نجی ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ  پی سی آر ٹیسٹ کی یہ فیس ان لوگوں سے لی جاتی ہے جو کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہوتے- ان پر وائرس کی کوئی علامت نظر نہیں آتی اور وہ اطمینان کے لیے یہ ٹیسٹ کراتے ہیں- 
 صحیۃ کمپنی نے بتایا کہ ٹیسٹ کی نئی فیس تمام سینٹرز میں موثر ہے۔ یہ کمی متعلقہ صحت اداروں کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: