Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں اہم تاریخی دریافت، اعلان بدھ کو

تاریخی دریافت کی تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں قومی ورثے کا محکمہ  بدھ کو ریاض میں پریس کانفرنس میں مملکت میں اہم تاریخی دریافت کا اعلان کرےگا۔
محکمے کی سرپرستی میں مشترکہ سعودی اور بین الاقوامی ٹیموں نے تاریخی دریافت میں کامیابی حاصل کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمے کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر جاسر الحربش نئی دریافت کے حوالے سے آگاہ کریں گے ۔وہ بتائیں گے کہ کہاں کب اور کیسے تاریخی دریافت تک رسائی ممکن ہوسکی۔ 
ڈاکٹر جاسر الحربش یہ بھی بتائیں گے کہ نئی تاریخی دریافت کی کیا اہمیت ہے اور اس کے تناظر میں سعودی عرب کی تاریخی حیثیت اجاگر ہوگی۔ انسانی تمدنوں کے سنگم کی حیثیت سے مملکت کی شناخت ابھر کر سامنے آئے گی۔ 
پریس کانفرنس میں سعودی اور بین الاقوامی ذرائع  ابلاغ کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس موقع پر تاریخی دریافت کی تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔ 
 سعودی اور بین الاقوامی ریسرچ سینٹرز اور ان انسٹی ٹیوٹس کا تعارف بھی پیش کیا جائے گا جو تاریخی مقامات کی تلاش کے منصوبوں میں محکمے سے تعاون کررہے ہیں۔ 

شیئر: