اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان کا تقرر کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ارشد خان کو آئندہ کسی عہدے پر تعینات نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سرکاری ٹیلی ویژن میں غیر قانونی تعیناتیوں کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
اردو نیوز کے نامہ نگار زبیر علی خان کے مطابق عدالت نے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دے دیں تاہم منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور اور چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز ڈائریکٹر قطرینہ حسین کے تقرر کو درست قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی ٹی وی پر سیاسی سنسر شپ ختم؟Node ID: 301071
-
’پی ٹی وی نہ دیکھنے پر بھی فیس‘Node ID: 454656
-
’پی ٹی وی فیس کا پیسہ جاتا کہاں ہے‘Node ID: 493141