خادم حرمین شریفین شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے لیے عالمی ادارہ خوراک کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کرلیا-
العربیہ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے ٹویٹر پر بیان جاری کرکے بتایا کہ مرکز 81963 میٹرک ٹن خوراک یمن کے لیے فراہم کرے گا-
#مركز_الملك_سلمان_للإغاثة يوقع اتفاقية تعاون مشترك مع منظمة الصحة العالمية، وذلك ضمن دعم خطة الاستجابة الإنسانية في #اليمن للعام 2020 pic.twitter.com/HbHisJrsR8
— مركز الملك سلمان للإغاثة (@KSRelief) September 17, 2020
اس مشترکہ تعاون کے معاہدے سے یمن کے تمام صوبوں میں آباد 8.9 ملین افراد فیض یاب ہوں گے- اس خوراک کی مجموعی رقم 138000000 ڈالر ہوگی-
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز نے مارب جنرل ہسپتال میں معذوروں کی مدد کا پانچواں مرحلہ شروع کردیا- اس کے تحت 8 ماہ تک 414 مصنوعی ہاتھ پیر تیار ہوں گے اور 1200 معذوروں کو طبعی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں