Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں تیز رفتار ڈرائیونگ، 274 خلاف ورزیاں

خلاف ورزیاں خود کار سسٹم کے تحت ریکارڈ کی گئیں۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
 متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے یکم جنوری 2020 سے اگست تک فی گھنٹہ 200 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کے حوالے سے 274 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس کے ماتحت ٹریفک انجینیئرنگ سیکشن کے چیئرمین مشعل بن خادم نے بتایا کہ  شارجہ کی سڑکوں پر 200 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کی خلاف ورزیاں خود کار سسٹم کے تحت ریکارڈ کی گئیں۔ 
انہو ں نے کہا کہ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ، ٹریفک حادثات کے اہم اسباب میں سے ایک ہے۔ 

مقررہ رفتار سے زیادہ ڈرائیونگ پر انتہائی جرمانہ 3 ہزار درہم ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

مشعل بن خادم کا کہنا ہے کہ مقررہ رفتار سے زیادہ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ڈرائیونگ پر انتہائی جرمانہ  3 ہزار درہم ہے جبکہ ڈرائیور کے ریکارڈ میں 23 پوائنٹ ڈال دیے جاتے ہیں اور گاڑی 60 دن کے لیے ضبط کرلی جاتی ہے۔
 اگر فی گھنٹہ مقررہ رفتار سے  60 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کی جائے تو ایسی صورت میں انتہائی جرمانہ دو ہزار درہم ہے ڈرائیور کی فائل میں 12 پوائنٹ کا اندراج کرلیا جاتا ہے اور گاڑی 30 دن کے لیے ضبط کرلی جاتی ہے۔ 
شارجہ کے ٹریفک عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹریفک پوائنٹ سسٹم موثر پالیسی ہے۔ اس سے ڈرائیوروں کو تیز رفتاری سے باز رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ 

شیئر: