Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض 500 سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 329 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے میں 500 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 92 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق جمعہ 25 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 472 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 329 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 843 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 15 ہزار 636 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 843 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 26 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 625 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 ہزار68 ہے جن میں سے ایک ہزار 43 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مکہ  میں رہی جہاں 86 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 مدینہ میں 46، دمام 32، ریاض 30، ینبع 26، الھفوف 18، الظہران 16، حائل 16، جدہ 14، عرعر 11، خمیس مشیط 10، بلجرشی 9 اور قطیف 9 اور طائف میں 8 کیسز کا پتا چلا ہے۔

پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

اعداد و شمار کے مطابق 26 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 13 شہروں میں 2، 2 اور 8 شہروں میں 3،3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: