Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 461 نئے کیسز، 30 اموات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 769 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے میں 500 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 95 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق سنیچر 26 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 461 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 790 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 769 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 405 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار730 ہے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 30 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 655 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار730 ہے جن میں سے ایک ہزار 35 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ میں رہی جہاں 49 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مکہ میں42، مدینہ 40،الھفوف 29،ریاض 27،حائل 21، المبرز 18،خمیس مشیط 18، بلجرشی 17، ینبع 16، دمام 16، جازان 15 ،اللیث 13 اور ابہا میں 11 کیسز کا پتا چلا ہے۔

پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 21 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 15 شہروں میں 2، 2 اور 4 شہروں میں 3،3 جبکہ 3 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: