Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ٹوئنٹی کے وزرائے توانائی کا آن لائن اجلاس

آن لان اجلاس سعودی عرب کی صدارت میں ہو رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
 جی ٹوئٹنی کے وزرائے توانائی کا آن لان اجلاس 27 اور 28 ستمبر کو سعودی عرب کی صدارت میں ہو رہا ہے۔
وزرائے توانائی تیل اور توانائی منڈیوں کے استحکام کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جی ٹوئٹنی کے وزرائے توانائی کاربن کی سرکلر اکانومی کو متحرک کرکے پائدار توانائی سسٹم استوار کرنے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔

جی ٹوئنٹی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بین الاقوامی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو ٹوئٹر)

علاوہ ازیں پکوان کے لیے صاف ستھری گیس کے حصول اور توانائی سے متعلق جامع فارمولوں پر بھی بات چیت ہوگی۔
قبل ازیں توانائی سے متعلق جی ٹوئنٹی کے ورکنگ گروپ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سرکلر کاربن اکانومی، صاف ستھری اور محفوظ توانائی کے نظام کو یقینی بنانے  کےلیےبین الاقوامی تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔

شیئر: