ریگ مور ...... ایک ہی دن پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی پیدائش گائناکولوجی سائنس کے اعتبار سے ایک انوکھا واقعہ ہے اور ریکارڈ کے حساب سے ایسا واقعہ 45لاکھ واقعات میں سے کوئی ایک ہوتا ہے تاہم 26جنوری 2017ءکو دو جڑواں بچیاں ایرا اور لیہ پیدا ہوئیں ۔ ٹھیک اسی تاریخ کو انکی دو جڑواں بہنیں اب سے 9سال قبل پیدا ہوئی تھیں جنکے نام شرلوٹ اور ازابیلا رکھے گئے تھے اب ان بچیوں کو 9سال کے بعد انکے والدین نے 2نئی جڑواں بہنوں کا تحفہ دیا ہے اور سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ انہیں یہ تحفہ اپنی سالگرہ کے دن ملا ہے۔ ان بچیوں کے والدین زوئے اور بین نے 9سالہ بیٹیوں کیلئے سالگرہ کے موقع پر ایک دو کپ کیک لانے کے بجائے متعد د کپ کیک اپنے گھر لائے۔ ماہرین اعدادوشمار کاکہنا ہے کہ ان دونوں نے اس پرانے تصور کو باطل قرار دیدیا ہے کہ 25جنوری کو بمشکل ایک جڑواں بچے کی پیدائش ہوئی۔ والدین کو خوشی ہے کہ انہیں قدرت نے یہ انوکھی سعادت اس سہولت کے ساتھ دی ہے کہ وہ چاروں کی سالگرہ ایک ہی دن مناسکتے ہیں۔