Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلبہ والدین کی نگرانی میں آن لائن تعلیم حاصل کریں

’آن لائن تعلیم اس وقت مفید ثابت ہوگی جب طالبعلم کو گھر میں مناسب ماحول فراہم کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
قنفذہ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ آن لائن تعلیم کے لیے ضروری ہے کہ طلبہ گھر میں اپنے والدین کی نگرانی میں ہوں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بعض طلبہ اونچے ٹیلے پر بیٹھے آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘۔
’ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے گھروں میں انٹرنیٹ کا سگنل نہیں آتا یا کمزور ہے جس کے باعث وہ اونچے ٹیلے پر بیٹھنے پر مجبور ہیں‘۔
محکمے نے وضاحت کی ہے کہ ’آن لائن تعلیم کے لیے ضروری ہے کہ بچے اپنے گھروں پر والدین یا ان میں سے کسی ایک کی نگرانی میں تعلیم حاصل کریں‘۔
’سگنل کی عدم دستیابی بچوں کو گھر سے باہر یا دیگر بچوں کے ساتھ گروپ کی صورت میں تعلیم حاصل کرنے کا سبب نہیں‘۔
’وزارت تعلیم سمیت انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والے تمام اداروں نے واضح کردیا ہے اگر کسی بھی صارف کے پاس سنگل کا مسئلہ ہے یا آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں دشواری ہے تو رابطہ کرے تاکہ اس کا مسئلہ حل کیا جائے‘۔
’آن لائن تعلیم کے لیے مخصوص پروگرام ’مدرستی‘ کی فنی ٹیم بھی اسی طرح کے مسائل کے حل کے لیے موجود ہے جس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے‘۔

’سنگل کی عدم دستیابی بچوں کو گھر سے باہر تعلیم حاصل کرنے کا سبب نہیں‘ ( فوٹو: مزمز)

محکمے نے طلبہ کے والدین پر زور دیا ہے کہ ’آن لائن تعلیم اس وقت مفید ثابت ہوگی جب طالبعلم کو گھر میں مناسب ماحول فراہم کیا جائے گا اور اپنی نگرانی میں اسے کلاسوں میں شریک کراویا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ دن قبل قنفذہ سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہیں اونچے ٹیلے پر بیٹھے تعلیم حاصل کرتے دکھایا گیا تھا۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: