Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 گھنٹے مذہبی استفسارات کے جواب

ٹول فری نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ نے ہدایت جار ی کی ہے کہ عمرہ زائرین کو 24 گھنٹے آٹھ زبانوں میں مذہبی استفسارات کے جواب دیے جائیں۔ 
سبق ویب کے مطابق عمرہ زائرین 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت ٹول فری نمبر 8002451000 پر رابطہ کرکے مذہبی استفسارات کے جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ آٹھ زبانوں کے ماہر سکالرز دینی جوابات دینے کے لے 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوں گے۔

آگاہی کے کیبن بھی سوالات کے جواب دینے کے لیے مہیا ہوں گے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

وزیر اسلامی امور نے اس نئی سہولت کا اہتمام محدود عمرہ پروگرام کی بحالی کے موقع پر کیا ہے جس کی شروعات اتوار سے ہو گئی ہیں۔
وزارت کے ماتحت اسلامی آگاہی ادارے کے سیکریٹری جنرل شیخ محسن الحارثی نے بتایا کہ ادارے نے ٹول فری نمبر پر مذہبی استفسارات کے جواب دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ اس حوالے سے آن لائن سروس بھی مہیا ہو گی جبکہ حرم شریف میں آگاہی کے کیبن بھی سوالات کے جواب دینے کے لیے مہیا ہوں گے۔

شیئر: