Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکاندار نئے سکے قبول کریں، وزارت تجارت

ریاض۔۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ہدایت دی ہے کہ دکاندار نئے سکوں کے لین دین کریں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیاسے اطلاعات ملی تھیں کہ بعض دکاندار نئے کرنسی سکے لینے سے انکار کررہے ہیں۔ وزارت تجارت نے صارفین سے کہا کہ کوئی دکاندار نئے سکے لینے سے انکار کرے تو 1900پر رابطہ کرکے مطلع کیا جائے۔ وزارت تجارت نے تمام دکانداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ  نئے کرنسی نوٹ اور سکے فراہم کریں سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی نے بینکوں کو نئی کرنسی فراہم کردی ہے۔ وزارت تجارت ، سکوں اور کرنسی نوٹ کے حوالے سے آگہی مہم بھی چلائے گی۔

شیئر: