Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ملک سے نکالنے کی ہدایت

’خصوصی حالات کے باعث شہریوں کو غیر ملکی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں چلانے کا استثنی ختم کیا جا رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ کسٹم نے غیر ملکی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کے مالکان کو 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گاڑیاں ملک سے باہر لے جائیں یا مقامی نمبر پلیٹ میں تبدیلی کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں کو غیر ملکی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں چلانے کا جو خصوصی استثنی دیا گیا ہے وہ ختم کیا جا رہا ہے‘۔
’کسٹم کے ضوابط کے مطابق انہیں اپنی گاڑیاں ملک سے باہر لے جانی ہوں گی، بصورت دیگر اگر ان کی گاڑیاں محکمہ ٹریفک کے ضوابط پر پوری اترتی ہیں تو انہیں سعودی نمبر پلیٹوں میں تبدیل کرنا ہوگا‘۔
’جو شہری اپنی گاڑی بیرون ملک منتقل کرنا چاہتا ہے وہ بری سرحدوں کے ذریعہ اسے منتقل کرسکتا ہے کہ سرحدیں کھلی ہیں یا پھر گاڑیاں منتقل کرنے والی متعدد کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے‘۔
واضح رہے کہ محکمہ کسٹم نے کورونا کے باعث خصوصی حالات کی وجہ سے سعودی شہریوں کو غیر ملکی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیاں چلانے کی اجازت دی تھی جسے اب ختم کیا جارہا ہے۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: