مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔مکہ مکرمہ میں فوجداری کی عدالت نے حرم کرین کیس کا فیصلہ 80صفحات پر جاری کردیا۔ اس میں 13ملزمان شامل ہیں۔ حرم کرین کے حادثے میں 110سے زیادہ افراد جاں بحق اور 209سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ عدالت نے ابتدائی فیصلہ کئی ہفتے پہلے دیا تھا اب تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا۔