Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستوران میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مشورے 

انجانے افراد کے ساتھ  ایک ٹیبل پر کھانا نہ کھائیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی کریں: فائل فوٹو اے ایف پی
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ  میڈیکل سٹی نے ریستوران میں نئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔
اخبار 24 کے  مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے ریستوران کےعملے اور وزیٹرز کو جو مشورے دیے ہیں ان میں کہا گیا کہ ویٹر ماسک اور دستانے استعمال کریں۔وزیٹرز بھی اس کی پابندی کریں۔
انجانے افراد کے ساتھ  ایک ٹیبل پر کھانا نہ کھائیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔  
ہاتھ پابندی سے دھوتے اور سینیٹائز کرتے رہیں۔ ریستوران میں پرنٹ مینو کے بجائے ڈیجیٹل مینو استعمال کیا جائے۔
ایسے برتن استعمال کیے جائیں جو ایک بار استعمال ہونے کے بعد تلف کر دیے جائیں۔ 
بل کی ادائیگی آن لائن کی جائے۔ ریستوران انتظامیہ میزوں اور کرسیوں کو پابندی سے سینیٹائز کراتی رہے جبکہ وزیٹرز اور عملے کے افراد منہ کو چھونے سے پرہیز کریں۔

شیئر: