تھائی لینڈ کے شہر پھوکیٹ میں دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں سیاح اس سیزن میں تفریح کے لیے آتے ہیں لیکن آج کل یہ شہر ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بند ہونے والے کاروبار میں سے پانچ فیصد دکانیں اور ہوٹل تو کھل گئے ہیں، لیکن گاہک کہیں نظر نہیں آتے۔