Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائد المیعاد خشک میوہ جات فروخت کرنے پر تاجر کے خلاف کارروائی

’دکان سے 14 کلو زائد المیعاد خشک میوہ جات پکڑے گیے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت تجارت نے مضر صحت اور زائد المیعاد خشک میوے فروخت کرنے پر مقامی تاجر کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’الرس کمشنری میں واقع اصل الذواقہ نامی تجارتی ادارے کے تحت مالک خالد بن سالم الشبرمی نے زائد المیعاد خشک میوہ جات فروخت کیے ہیں‘۔
’قوانین تجارت کے تحت مذکورہ تاجر نے اپنے تجارتی ادارے کے تحت جعلسازی اور ملاوٹ کے علاوہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے‘۔
’مذکورہ شخص کی دکان سے غیر معیاری خشک میوہ جات پکڑی گئی ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کیا گیا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دکان سے غیر معیاری خشک میوہ جات خریدنے اور ان کے کھانے سے متاثر ہونے والے ایک شہری کی طرف سے شکایت ملنے پر تفتیشی ٹیم نے کارروائی کی تھی‘۔
’دکان سے 14 کلو زائد المیعاد خشک میوہ جات پکڑے گیے تھے جنہیں لیباٹری بھیجا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ انسانی استعمال کے قابل نہیں ہے‘۔
’عدالت نے مذکورہ تاجر کا ادارہ بند، لائسنس منسوخ اور جرمانے کے علاوہ مقامی اخبارات میں تشہیر کا فیصلہ سنایا ہے‘۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: