ریاض ریجن میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے کے لیے معاہدہ
منگل 13 اکتوبر 2020 14:50
’ریجن میں نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی، حائل ہونے والی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا‘ ( فوٹو: عکاظ)
ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے ریجن میں سعودائزیشن کے مختلف پروگراموں کے لیے وزارت ہیومن ریسورسز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔
عکاظ اخبارکے مطابق پیر کو قصر الحکم میں گورنر ریاض نے وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی کا استقبال کیا اور معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ملاقات کے دوران ریجن میں سعودائزیشن کی شرح، بیروزگار اور نوجوانوں کے مسائل کے علاوہ نجی شعبے میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
معاہدے کے مطابق ریجن میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے کے لیے مارکیٹ کا جائزہ لیا جائے گا، نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی اور نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تربیت دی جائے گی۔