سعودی عرب میں مقدس مساجد کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی کے زائرین کی صحت و سلامتی کو انتہائی حد تک یقینی بنانے کے لیےکورونا وائرس کے انسداد کی سکیم کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری انتظامیہ برائے مسجد نبوی ڈاکٹر محمد الخضیری، معاون سیکریٹری عبدالعزیز الایوبی بھی موجود تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ نئی سکیم کا مقصد مسجد نبوی میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ اس مقصد کے لیے اوزون سینیٹائزنگ سسٹم نافذ کیا جارہا ہے۔ یہ بین الاقوامی معیار کا ہے۔ عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صحت حکام کی ہدایت پرعمل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
حرمین میں کارکنوں کا بھی طبی معائنہNode ID: 466626
-
عمرہ زائرین کو ماسک اور سینیٹائزر کے تحائفNode ID: 509321
ڈاکٹر السدیس نے تمام زائرین سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی ماسک پہن کر آئیں۔ مسلسل سینیٹائزنگ کا اہتمام کریں اور سماجی فاصلے کا احترام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ، وزارت صحت اور مکہ مکرمہ گورنریٹ کے درمیان زائرین کی خدمت عمدہ طریقے سے انجام دینے اور وبا سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم کے حوالے سے کئی معاہدے کیے جاچکے ہیں۔ متعلقہ فریقوں کو یہ معاہدے موثر شکل میں نافذ کرنا ہوں گے۔
السدیس نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی یہ سکیم مقدس مساجد کے زائرین کو پیش کی جانے والی سعودی خدمات کی روشن مثال ہے۔