Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے کیسز میں اضافہ، یورپ ’تباہی کے دہانے پر‘

کیسز بڑھنے کے ساتھ یورپ پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور کر رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے کیسز پر قابو پانے کے لیے یورپ نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
یورپی ممالک نہ صرف سکول دوبارہ سے بند کر رہے ہیں بلکہ پابندیاں مزید سخت کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپ میں روزانہ ایک لاکھ کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
کیسز کے حوالے سے یورپ نے بڑے مارجن کے ساتھ امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں روزانہ اوسطاً 51 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
موسم گرما میں یورپ کے زیادہ تر ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کر دیا تھا۔
دیگر ممالک کی طرح یورپ میں بھی معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم معمولات زندگی کی طرف لوٹنے کے بعد یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یورپ میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد باعث تفریحی مقامات مقامات کو بند کیا جا رہا ہے۔ 

موسم سرما کے آغاز سے ہی یورپ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

یورپی ملک چیک ریپبلک میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہسپتالوں میں بیڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 
جبکہ پولینڈ میں اضافی نرسز کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ملٹری فیلڈ ہسپتال بنانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ پولینڈ میں ایک طبی ماہر نے کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے کہا کہ ’ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔‘
پولینڈ میں بدھ کے روز 6 ہزار 526 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 116 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
 کیسز بڑھنے سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں زیادہ تر طلبہ کی آن لائن کلاسز ہو رہی ہیں جبکہ شمالی آئر لینڈ میں دو ہفتوں کے لیے سکول بند کیے گئے ہیں۔

یورپ کے کئی ممالک میں ریستورانوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

یورپ کی بڑی معیشتوں جرمنی اور فرانس کو اب تک سکول بند کرنے پر مخالفت کا سامنا تھا۔ 
جرمنی میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقعے پر سکولوں کی تعطیلات بڑھانے کے حوالے سے بحث جاری ہے، تاہم ناقدین کے خیال میں سکولوں کا کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے نے یورپی حکومتوں کو پابندیاں مزید سخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: