موبائل فون بنانے والی مشہور کمپنی نوکیا چاند پر دنیا کا پہلا سیلولر نیٹ ورک قائم کرے گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نوکیا کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا نے اسے چاند پر موبائل فون نیٹ ورک تیار کرنے کے لیے منتخب کیا ہے، کیونکہ ناسا لوگوں کو چاند پر بسانا چاہتا ہے۔
ناسا چاہتا ہے کہ اس کے ’آرٹیمس‘ پروگرام کے تحت لوگ 2024 تک چاند پر رہائش اختیار کرنا شروع کر دیں۔
مزید پڑھیں
-
متحدہ عرب امارات اب چاند پر مشن بھیجےگاNode ID: 508141
-
خلائی سٹیشن میں آکسیجن کا نظام خرابNode ID: 511336
نوکیا کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح پر پہلا براڈ بینڈ کمیونیکیشن سسٹم 2022 تک قائم کیا جائے گا۔
نوکیا نے اس مقصد کے لیے امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود سپیس کرافٹ کمپنی ’انٹیویٹیو مشینز‘ سے شراکت داری کی ہے جو چاند پر آلات پہنچائے گی۔
نوکیا نے کہا ہے کہ وہ چاند پر پہلے فور جی ایل ٹی ای مہیا کرے گی اور اس کے بعد فائیو جی نیٹ ورک بھی متعارف کروایا جائے گا۔
یہ نیٹ ورک خلا بازوں کو آڈیو اور ویڈیو کمیونیکیشن کی سہولت پہنچانے کے ساتھ ساتھ ٹیلی میٹری اور بائیو میٹرک ڈیٹا کا تبادلہ کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔
