Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا (فوٹو: پی سی بی)
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
مہمان ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے منگل کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔
مہمان ٹیم راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں قیام کرے گی۔
 
زمبابوےکرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کےکورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اورزمبابوےکےدرمیان دوسرا ون ڈے یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے تین نومبر کو کھیلا جائےگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں سات نومبر، آٹھ نومبر اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔
خیال رہے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پیر کو 22 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان اورزمبابوےکےدرمیان دوسرا ون ڈے یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے تین نومبر کو کھیلا جائےگا۔ (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، حارث سہیل، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، بابر اعظم، حیدر علی، افتخار احمد شامل ہیں۔
ممکنہ سکواڈ کے اعلان کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: