پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی۔ یہ چند ہفتے قبل کی شرح اموات سے 140 فیصد زیادہ ہے۔
منگل کو مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’ہم مجموعی طور پر احتیاطی تدابیر کے معاملے میں انتہائی لاپرواہی اور غلطی کا ارتکاب کر رہے ہیں جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں‘۔
مزید پڑھیں
-
'مجھے کورونا وائرس کا ٹیکا 5 لاکھ روپے میں بھی نہیں ملا'Node ID: 490016
-
پاکستان: کورونا کیسز اور اموات میں اضافہNode ID: 511836
-
ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی کورونا کا شکارNode ID: 512211
اپنے پیغام میں انہوں نے خبردار کیا کہ ’اگر ہم نے موجودہ روش نہ بدلی تو ہمیں مزید زندگیوں اور روزگار کا نقصان اٹھانا پڑے گا‘۔
دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 625 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ وائرس سے ملک میں مزید 14 اموات ہوئی ہیں۔
نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے منگل کی صبح جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار 461 ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 24 ہزار 84 ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد چھ ہزار 673 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سات ہزار 950 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 211 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں