Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کے لیے 13 ججوں کا تقرر، شاہی فرمان جاری

نئے ججوں کے تقرر سے فوجداری کے امور نمٹانے میں سہولت ہوگی۔(فوٹو عرب نیوز)  
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو سپریم کورٹ کے لیے 13 ججوں  کے تقرر کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف اور اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے واضح کیا کہ ہماری قیادت عدلیہ کی ہر ممکن مدد کو اپنا شیوہ بنائے ہوئے ہے۔
سپریم کورٹ کے لیے 13 ججوں  کے تقرر کے شاہی فرمان کی بدولت عدلیہ کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں سہولت ہوگی۔ 
جن تیرہ ججوں کی تقرری کی گئی ہے ان میں ناصر بن فہد الخویر، محمد بن عبداللہ العمری، محمد بن مسفر الغامدی، ناصر بن عویض القحطانی، عبدالباقی بن محمد آل الشیخ مبارک، فہد بن ناصر السلیمان، عبداللہ بن عبدالرحیم الزھرانی، عبدالعزیز بن عبدالرحمن الکلیۃ، ابراہیم بن ناصر السحیبانی، ناصر بن سعود الحربی، احمد بن محمد المھیزع، ابراہیم بن عبدالعزیز الھویمل اور محمد بن صالح الیحیی شامل ہیں۔ 
الصمعانی نے ججوں کے تقرر پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے قدرومنزلت کا اظہار کیا ہے۔ 
ڈاکٹر الصمعانی نے کہا کہ نئے ججوں کے تقرر سے فوجداری کے امور نمٹانے میں سہولت ہوگی۔  

شیئر: