Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانات کے کرائے بڑھ گئے لیکن دکانوں کے کم

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ رہائشی پلاٹس کے نرخوں میں سالانہ کی بنیاد پر 2.1 فیصد اضافہ ہوا: فائل فوٹو
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں مکانوں کے کرایوں میں 2.1 فیصد اضافہ جبکہ دکانوں کے کرایوں میں 2.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔
 رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ 2019 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران غیرمنقولہ جائدادوں کے نرخ 0.5 فیصد  بڑھے ہیں۔  
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا کہ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مکانات کے کرایوں میں 2.1 فیصد  اور زرعی اراضی کے نرخوں میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی املاک کے نرخ 2.5 فیصد کم ہوگئے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ رہائشی پلاٹس کے نرخوں میں سالانہ کی بنیاد پر 2.1 فیصد اضافہ ہوا۔ 
بنگلوں کے نرخ 0.8 فیصد اور فلیٹ کے نرخ 1.5 فیصدد بڑھ گئے۔ 
عمارتوں کے نرخ  0.9 فیصد اور عام مکانات کے نرخ 3.1 فیصد کم ہوئے ہیں۔

شیئر: